تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’مجھے آپ کی رائے نہیں چاہیے‘ سنبل اقبال کی تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ میں فروہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سنبل اقبال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

سنبل اقبال کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کی ہائی نیک زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ فرنچ فرائیز کھا رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے آپ کی رائے نہیں چاہیے، مجھے فرنچ فرائیز چاہیے۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر تبصرہ بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی سنبل اقبال نے مختلف تصاویر شیئر کیں تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنبل اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں ہاری پیا‘ میں فروہ نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حرا مانی، سمیع خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -