ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بالی وڈ کے ’خانز‘ کی سنی دیول کی پارٹی میں شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی پارٹی میں بڑی فلمی شخصیات کی شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنی دیول کو طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلم ’غدر 2‘ میں دیکھا گیا جس نے زبردست بزنس کیا۔

فلم کی کامیابی کا جشن منانے کیلیے سنی دیول نے فلمی شخصیات کو اپنے گھر پر مدعو کیا اور زبردست پارٹی دی۔

- Advertisement -

پارٹی میں کافی لوگوں نے شرکت کی لیکن بالی وڈ کے تینوں ’خانز‘ سب کی توجہ کا مرکز رہے۔

شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کے ساتھ پارٹی میں شرکت کی جبکہ سلمان خان اپنے نئے ایئر اسٹائل کے ساتھ نظر آئے۔ دعوت میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کو بھی اپنے مخصوص انداز میں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تصاویر بنوائیں۔

کہا جا رہا ہے کہ سنی دیول سے شاہ رخ خان کی ملاقات تقریباً 16 سال بعد ہوئی کیونکہ دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں