بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنی دیول نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان 1993 کی فلم ’ڈر‘ کے بعد تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، تاہم 30 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد سنی دیول کی جانب سے صلح کا عندیہ دیا گیا ہے اور انہوں نے کنگ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران سنی دیول سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس اداکار کے ساتھ دو ہیرو پر مبنی فلم کرنے کے خواہش مند ہیں؟ جس پر اُنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کنگ خان کے ساتھ دوبارہ فلم کرنا پسند کریں گے۔
سنی کا کہنا تھا کہ ’میں نے شاہ رخ کے ساتھ صرف ایک فلم کی ہے، تو مزید بھی کی جاسکتی ہیں، وہ ایک الگ دور تھا اور اب وقت تبدیل ہوچکا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلے ہدایتکاروں کو مکمل تخلیقی کنٹرول حاصل ہوتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے، اور فلمیں ایسی نہیں بن رہیں جو اداکاروں کی شخصیت کو صحیح معنوں میں پیش کر سکیں۔
یاد رہے کہ 90 کی دہائی کی فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کے منفی کردار کو سنی دیول کے مرکزی کردار سے زیادہ نمایاں طور پر پیش کیا گیا تھا اور شائقین کی جانب سے بھی شاہ رُخ خان کو زیادہ پذیرائی ملی تھی جس کی وجہ سے سنی دیول ناراض تھے۔
اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریڈ 2‘ کا ٹریلر جاری
دونوں اداکاروں کے درمیان اس فلم کے بعد کئی سالوں تک کوئی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی اسکرین شیئر کی تاہم کئی مرتبہ انہیں مختلف مواقعوں پر ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔