تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بالی وڈ سپراسٹارزاوران کی سپر بائیکس

بالی وڈ کے مایہ ناز سپر اسٹار مہنگی اور طاقتور انجن والی سپر بائیکس کے جنون میں مبتلا ہیں لیکن ان سے زیادہ اگر کسی کو شوق ہے تو وہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی ہیں۔

آپ بالی وڈ ستاروں کے فیشن کے بارے میں تو اکثر ہی خبریں پڑھتے رہتے ہیں اور ان کے اسکینڈل بھی سب کی نظروں میں رہتے ہیں‘ لیکن آج ہم آپ کو ملوارہے ہیں ان سپر اسٹار ز کی سپر بائیکس سے۔

اودے چوپڑا


اودے چوپڑا کا نام سنتے ہی سب کے ذہن میں دھوم سیریز کا وہ رائڈر آجاتا ہے جس کے بغیر اس فلم کا شاید تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ صرف فلم ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ہیوی بائیکس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں انتہائی دلچسپ نام بھی دیتے ہیں جیسے بیٹی‘ اینی‘ اور ایسمارلڈا۔ دھوم سیریز کی فلموںمیں استعمال ہونے والی تینوں بائیکس ان کے پاس موجود ہیں جن میں سے ایک ’سوزوکی بینڈت ‘ہے جس کی قیمت 10 لاکھ 75ہزار بھارتی روپے ہے ۔

uday

سلمان خان


سلمان خان کی موٹر بائیکس سے محبت کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں‘ وہ کئی ہیوی بائیکس کے مالک ہیں جن میں سے ایک سوزوکی انٹروڈر ایم 1800آر زیڈ ہے جس کی قیمت 15 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ وہ اس کمپنی کےبرانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

salman-khan

شاہد کپور


منفر د فلموں سے اپنی شناخت بنانے والے شاہد کپور ہیوی بائیکس کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں‘ ان کے پاس 1690 سی سی ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوائےنامی ہیوی بائیک ہے جس کی قیمت 15 لاکھ 10 ہزار بھارتی روپے ہے۔

shahid

جان ابراہم


سپر بائیکس کی بات ہو اور جان ابراہم کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں ہے۔ حال ہی میں انہوں نے راجپوتاناز لائم لائٹ سے ایک کسٹم ہیو ی بائیک لی ہے جو کہ ان جسامت کے عین مطابق بنائی گئی ہے اور اس کا بنیادی خاکہ1910 کی امریکن بورڈ ٹریکر سے لیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ جان کے پاس سوزوکی اور یاماہا کی ہیوی بائیکس بھی ہیں اوروہ یاما ہا کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

john

مادھون


ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر سٹار کبھی کبھار ہی اپنی ہیوی بائیک پر نظر آتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سپر اسٹار ان سپر بائیکس کے بے حد رسیا ہیں۔ ان کے پاس بی ایم ڈبلیو کے 1600 جی ٹی ایل بائیک ہے جس کی قیمت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

madhavan

روہت رائے


اس فہرست میں روہت رائے کی موجودگی بہت سے لوگوں کے لیے اچھنبے کا باعث ہوگی، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے پاس بھی ہونڈارون 1900 سی سی نامی ایک سپر بائیک ہے۔ یہ ہونڈا کا ایک نایاب ماڈل ہے اور کہا جاتا ہے کہ دنیا میں یہ صرف 600 ہیں اوران میں سےایک روہت نے سنگاپور سے امپورٹ کرائی ہے جس کی قیمت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

rohit-roy

ویویک اوبرائے


ویویک اوبرائے بھی اس ریس میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کے پاس بھی ایک ڈوکاٹی 1038 نامی سپر بائیک موجود ہے۔ان کی پیلے رنگ کی اس ہیوی بائیک کی قیمت 45 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

vivek

ایم ایس دھونی


حیرت انگیز طور پر مہنگی اور تیز رفتار سپر بائیکس اور ان کے سپر اسٹار مالکان کی فہرست میں پہلے نمبر پر کوئی فلم اسٹار نہیں بلکہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی ہیں۔ ان کے پاس ہیوی بائیکس کی بڑی تعدا د موجود ہے اور ان میں سے ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہیل کیٹایکس 132 ہے جس کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔

dhoni

Comments

- Advertisement -