تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سپرٹیوزڈے: امریکہ کی 12 ریاستوں میں آج صدارتی امیدواروں کے انتخاب ہوں گے

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخابات کی گہماگہمی عروج پرہے اورآج سپرٹیوزڈے ہے جس میں بارہ ریاستوں میں انٹراپارٹی الیکشن صدارتی دوڑ میں شرکت کے خواہمشندوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

ری بپلکن اورڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے لئے صورتحال میک اوربریک کے مرحلے تک آپہنچی ہے، امیدواروں کے چناؤ کے لئے میساچوسٹس اورالاسکا سمیت دیگرریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اب تک چارریاستوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی میں ہیلری کلنٹن کواپنی جماعت کے دیگرامیدواروں پرسبقت حاصل ہے۔ ڈیموکریکٹس میں برنی سینڈرزہیلری کلنٹن سے معمولی فرق سے ہارے اورسپرٹیوزڈے میں جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ترین حریف ٹیڈ کروز ہیں جو انہیں مات دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

صدارتی دوڑ میں اپنی پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لئے تمام امیدوارایڑی چوٹی کا زورلگا رہے ہیں لیکن فاتح کون بن کرابھرے گا اس کا فیصلہ انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے جلد ہی ہوجائے گا۔

رواں برس آٹھ نومبرکوامریکی عوام دوبارصدارت کی کرسی پربراجمان رہنے والے ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ صدربراک اوباما کے جاں نشین کا انتخاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -