تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمان میں نئی کورونا پابندیاں عائد

عمان میں کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

عمانی میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی نے تمام ساحلوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دےد یا ہے جب کہ کچھ بحال کی گئی سرگرمیوں کو دوبارہ سے بند کیا جارہا ہے۔

ممنوع قرار دی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات، ان کی نوعیت اور دیگر معلومات جلد ہی شائع کر دی جائیں گی۔
مجاز حکام پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت اور تصاویر بھی میڈیا میں جاری کریں گے۔

سپریم کمیٹی نے رات کے اوقات میں لوگوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پابندی کا نفاذ 11 سے 24 اکتوبر تک رہے گا۔

رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی اور ان کی آمد و رفت کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -