اشتہار

’سپریم کورٹ نے 3 ہدایات دی تھیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کی 3 ہدایات تھیں۔

اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے لکھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت تھی وفاقی حکومت 21 ارب دے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب سیکیورٹی پلان دیں گے جب کہ سیکرٹری دفاع فورسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احکامات کےساتھ عملدرآمد کا طریقہ کار بھی دیا گیا تھا سپریم کورٹ نے افسران کو براہ راست طلب کیا حقائق مانگے ہیں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا لازمی ہے الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہناتھا کہ آئین کےتحفظ کاحلف اٹھانےوالےادارے، سربراہان کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

ایک اور ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے لکھا کہ پی ٹی آئی قیادت، کارکنان کے خلاف انتقام اور زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکیورٹی معاملات پر رفیق کار افتحارگھمن کو اغوا کر لیا گیا ہے افتخار گھمن کو جعلی مقدمے میں اغوا کیاگیا جس کی شدید مذمت کرتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں