تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سپریم کورٹ کا آرڈیننس کے اجرا سے متعلق تاریخی فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈیننس کے اجرا سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری کر دیا ہے، بغیر ہنگامی حالت آرڈیننس کا اجرا آئین سے انحراف قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے اجرا سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی شرائط کے بغیر صدر مملکت اور گورنرز آرڈیننس کا نفاذ نہیں کر سکتے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجرا آئین سے انحراف قرار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس جاری کرنے کے لیے آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے، ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجرا آئین سے انحراف ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق آرڈیننس کچھ ماہ بعدختم ہو جاتے ہیں، اس لیے آرڈیننس کے ذریعے طویل مدتی حقوق اور ذمہ داریاں نہیں دینی چاہئیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمہوری ملک میں عوام منتخب نمائندو ں کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں، اس لیے قانون سازی میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کے حقوق پامال نہ ہوں، جو قانون لوگوں کی شمولیت سے بنایا جاتا ہے لوگ اسے دل سے قبول کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -