تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غیرملکی کرکٹر کا عمر اکمل سے متعلق حیران کن دعویٰ

سری لنکا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور نامور کمنٹیٹر روشن ابی سنگھے نے پابندی کا شکار عمر اکمل کا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں روشن ابی سنگھے نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین عمراکمل دنیا کے بہترین بیٹسمین بھارتی کپتان ویرات کوہلی جیسے ہو سکتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں عمراکمل پاکستان کی جانب سے بہت سے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، وہ دیگر نوجوانوں سے زیادہ بہتر بیٹسمین ہیں اور وہ پاکستان کی جانب سے کوہلی کا جواب ہوسکتے ہیں۔

روشن ابی سنگھے نے کہا کہ عمر اکمل بہت ہی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں تو لیکن بدقسمتی سے ان کا کیریئر مختلف سمتوں میں چلا گیا ہے، میں ذاتی طور پر انہیں بہت زیادہ نمبرز دوں گا اور انہیں زیادہ سے زیادہ نمبرز دیتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں تفصیلی فیصلہ جمعےکو جاری کیا ہے، فیصلے میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

عمر اکمل پر پابندی بیس فروری 2020سے نافذالعمل ہوگی وہ انیس فروری دوہزار تیئس سے کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کےاہل ہوں گے۔

چئیرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائر فضل میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ سماعت کے دوران عمر کو کسی قسم کی کوئی ندامت نہیں تھی۔ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے۔ وہ چودہ روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق عمر اکمل پر پابندی کا اطلاق 20 فروری 2020 سے ہو گا اور وہ 19 فروری 2023 کو کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے اہل ہوں گے۔

یاد رہے کہ 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمراکمل کو عبوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -