تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گلے کی ابھری ہوئی ہڈی سے متعلق حیران کن انکشاف

انسان کے گلے میں نظر آنے والا ابھار آدم کا سیب ہے یا کچھ اور! سائنس نے فرسودا روایات کی نفی کردی۔

انسان کے گلے کے درمیان میں موجود ابھار سے متلق عیسائی روایات میں ملتا ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام نے شیطان کے بہکاوے میں آکر شجرہ ممنوعہ کا سیب کھایا تو اس کا ایک ٹکڑا آدم علیہ السلام کے گلے میں پھنس گیا۔

سیب کا ٹکڑا پھنس کی وجہ سے گلے کی وہ جگہ پھول گئی اور رہتی دنیا تک انسانوں کے گلے میں ابھار پیدا ہوگیا۔

لیکن سائنس مسیحی روایات کی نفی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ انسان کے گلے میں نظر آنے والا ابھا کوئی آدم کا سیب نہیں بلکہ ’تھائیرائیڈ کارٹی لیج‘ ہے جو آواز کے بھاری اور باریک ہونے کا باعث بنتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تھائیررائیڈ کارٹی لیج کی جسامت جتنی زیادہ بھاری ہوگی آواز بھی اتنی ہی بھاری اور کھردری ہوتی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلے کا یہ ابھار اکثر مردوں کے گلے میں دیکھا گیا ہے خواتین کے گلے میں یہ ابھار بہت معمولی سا ہوتا ہے جس کے باعث ان کی آواز مردوں کے مقابلے میں باریک ہوتی ہے۔

اگر ان کے گلے کی تھائیررائیڈ بھاری ہوجائے تو خواتین آواز بھی مردوں کی طرح ہوجائے گی اور اگر مردوں کے گلے میں یہ ابھار نہ ہو ان کی آواز کسی خاتون کی طرح باریک نکلے گی۔

Comments

- Advertisement -