بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

بچے نہیں چاہتے میں شادی کروں، سشمیتا سین

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس ہونے کا اعزاز رکھنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی شادی کے بارے مین بچوں کی رائے سے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر سے متعلق جرات مندانہ فیصلے کرتی ہیں۔

سشمیتا سین نے سال 2000 میں رینی نامی بچی کو گود لیا تھا جبکہ 2010 میں الیسا کو اپنی فیملی کا حصہ بنایا۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے فیصلے پر بچوں کے ردعمل کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے رینی سے پوچھا کہ اگر میں شادی کر لوں تو کیسا رہے گا؟ اس پر رینی کا جواب تھا کہ ہرگز نہیں، آپ کو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کوئی بھی شخص ہو لیکن آپ شادی نہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

پوڈکاسٹ میں سشمیتا سین نے بچوں کی زندگی میں والد کے کردار پر بھی بات کی۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی زندگی میں والد اور والدہ دونوں کا ہونا فائدہ مند ہوتا ہے لیکن میرے بچوں کو والد کی کمی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ ان کی زندگی میں میرے سوا کوئی نہیں آیا۔

سشمیتا سین نے اعتراف کیا کہ ایک وقت تھا جب بچے والد کی کمی محسوس کرتے تھے، انہیں خاص کر سپورٹس ڈے پر ایسا محسوس ہوتا تھا لیکن ان کیلیے میں مقابلوں میں شرکت کرتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں