بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی ملنا تو چاہیے نا، سشمیتا سین

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور شادی کے اپنے ارادے کے بارے مین بھی بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

لائیو سیشن کے دوران سابق مس یونیورس نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں جے پور میں اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کی، اس پر ایک مداح نے اداکارہ سے ان کی شادی کے پلان کے بارے میں دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچے نہیں چاہتے میں شادی کروں، سشمیتا سین

سشمیا سین نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ میں بھی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن اس کیلیے کوئی ملنا تو چاہیے نا، ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھا کہ وہ کہتے ہیں نا دل کا رشتہ ہوتا ہے دل تک بات تو پہنچی چاہیے نا، شادی بھی کر لیں گے۔

سشمیتا سین ماضی میں بالی وڈ اداکار رندیپ ہڈا کے ساتھ تعلقات رہیں جبکہ 2018 میں انسٹاگرام پر ملاقات کے بعد انہوں نے ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور 2021 میں دونوں مین علیحدگی ہوگئی تھی۔

اس کے بعد وہ 2023 میں بزنس مین اور آئی پی ایل کے بانی للت مودی کے ساتھ ایک مختصر افیئر میں رہیں، لیکن بعد میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے واضح کیا تھا کہ ’میں 2021 سے سنگل ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سنگل ہوئے تقریباً دو سال ہوگئے ہیں اور میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں