اشتہار

للت مودی سے محبت کی خبروں پر سشمیتا کے والد کا حیران کن ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی سشمیتا سین کے والد شوبھیر سین نے بیٹی کی محبت کی خبروں پر حیران کن ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب شوبھیر سین سے سشمیتا سین اور للت مودی کے درمیان قریبی تعلق سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ بے خبر نکلے۔

شوبھیر سین نے کہا کہ ”میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا، میری آج صبح بیٹی سے فون پر بات ہوئی تھی لیکن اس نے ایسا کچھ نہیں بتایا، میں نے تو بیٹی کا ٹوئٹ آج پہلی بار دیکھا ہے“۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ”بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی“

”میں اس بارے میں ضرور معلوم کروں گا، میں نے للت مودی کے بارے میں کچھ نہیں سنا، اگر کچھ معلوم ہوتا تو ضرور بتاتا“۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین اور آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ للت مودی نے ٹوئٹر پر اداکارہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضحات کی۔

انہوں نے لکھا کہ ”واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی ہم نے شادی نہیں کی، ہم صرف ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اس کے بعد شادی کا مرحلہ ہے“۔

ادھر سشمیتا سین نے بھی اپنے مداحوں کو بتایا کہ ”ابھی شادی ہوئی ہے اور نہ ہی منگنی، میں بہت خوش ہوں اور بے حد محبت میں گھری ہوں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں