جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز اہلکار ظہیرالدین کی شہادت کا واقعہ عید الفطر سے قبل پیش آیا تھا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ رینجرز اور شعبہ تفتیش پولیس نے قتل میں ملوث ملزم عیسیٰ عرف بسمہ کو گرفتار کیا، فرار ہونے کی کوشش میں ملزم نے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کا دوسرا ساتھی سعید عرف طور خان موقع سے فرار ہوا، عیسیٰ عرف بسمہ کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا، وہ اپن ےساتھی سعید عرف طور خان کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سکیورٹی ادارے کے افسر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے اور اطراف میں متعدد وارداتیں کیں، انہوں نے 30 مارچ کو رینجرز اہلکار ظہیرالدین کو فتح محمد گبول گوٹھ میں روکا، جب ظہیرالدین نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی تو انہوں نے گولی مار کر اسے شہید ک ردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلکار ظہیرالدین عید الفطر کے چھٹیوں پر اپنے گھر آیا تھا، دوران تفتیش ملزم نے اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کرنے کا اعتراف کیا، قانونی کارروائی کیلیے عیسیٰ عرف بسمہ کو پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں