جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تاجروں سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تاجروں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے رینجرز کے ہمراہ ڈیفنس میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران بھتہ خوری میں ملوث انتہائی اہم ملزم عتیق سرور کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 900 سمیں 3 لیپ ٹاپ 18 گرے ٹریفک سسٹم برآمد کئے گئے، اس کے علاوہ چار وائی فائی ڈیوائس 7 ہارڈ ڈسک 1 ڈیجیٹل کیمرہ بھی تحویل میں لیا گیا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار بھتہ خور سے چار ٹیبلٹس پانچ فون اور 20 شناختی کارڈ برآمد ہوئے، ملزم تاجروں کو بھتے کے لیے فون کالز کرتا تھا،ملزم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔

مزید انکشافات کے لئے ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

ادھر کراچی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر اس پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے آئی جی سندھ نے محکمہ انسداد دہشت گردی کو ٹاسک دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں بس اڈوں پر اندرون ملک سے اسلحہ لایا جاتا ہے، اسلحے کی کراچی ترسیل میں بعض بسوں کا عملہ بھی ملوث ہوتا ہے، شہر میں دیسی ساختہ غیر قانونی پستول 15 سے 20 ہزار میں دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں