تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سوٹ کیس سے مشتبہ انسانی باقیات برآمد

واشنگٹن: امریکا میں سوٹ کیس سے مشبہ انسانی باقیات برآمد ہوئیں صارفین کی جانب سے ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی مشتبہ انسانی باقیات نے خوف و ہراس پھیلا دیا جبکہ لاش کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرکے وائرل کردی گئی۔

ٹک ٹاک کے صارفین نے اس لمحے کو فلمایا ان کا کہنا تھا کہ غیر متوقع طور پر ایک سوٹ کیس کے اندر سے انسانی باقیات برآمد ہوئی جسے واشنگٹن کے شہر واٹر فرنٹ پر پھینک دیا گیا تھا۔

سیئٹل پولیس کے مطابق جمعہ کی رات سامان کی دو اشیا دریافت کرنے کا اعلان کیا جس میں سے ایک لاش ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مطابق نوجوانوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں ایک سوٹ کیس ملا جس میں انسانی باقیات موجود تھیں وہ اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے۔

ٹک ٹاک صارف اوہینری کا کہنا تھا کہ یہ ایسا تکلیف دہ واقعہ ہے جس نے میری زندگی کو تبدیل کردیا، صارف نے ہیش ٹیگز جرم اور قتل استعمال کیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ ’ہمیں یہ کالا اٹیچی ملا ہے، ہم مذاق کررہے تھے کہ شاید اس سوٹ کیس میں پیسے ہوں‘ لیکن ویڈیو کلپ میں ویڈیو گرافر ایک لڑکی کو یہ بھی کہتے سنا گیا کہ اسے کھول دو، اس میں سے بدبو آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں یہ سمجھنے سے پہلے ہنستے ہوئے سنا گیا کہ سوٹ کیس کے اندر بھرے کالے بیگ میں کچھ گھونسلا ہوسکتا ہے، کیپشن میں کہا گیا ہے کہ وہ تھوڑا سا خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے محسوس ہوئے۔

علاوہ ازیں اس ویڈیو کلپ میں لڑکی کو 911 پر فون کرتی ہے، اور حکام ایلکی ایونیو کے 1100 بلاک پر جائے وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے یہ انسانی باقیات کس شخص کی ہیں تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -