تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام

واشنگٹن : امریکی فورسز نے سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں واقع خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مرکزی دفتر پر حملے کی کوشش کی گئی، جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح ایک نامعلوم مسلح شخص خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر میں بزور اسلحہ گھسنے کی کوشش کررہا تھا جسے فورسز نے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔

مسلح شخص کو کئی گولیاں لگی کے باعث اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ابتدائی بیان میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) نے کہا کہ مسلح شخص اپنی گاڑی سے اسلحے کے ہمراہ نکلا اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور مسلح شخص کو مار ڈالا۔

Comments

- Advertisement -