تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شام میں بمباری اورجھڑپیں، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

دمشق: شام میں بمباری اورجھڑپوں کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اورپناہ کی امید لیے ہزاروں افراد ترک سرحد پرموجودہیں، ترک صدرطیب اردوان نے ہنگامی صورتحال میں سرحد کھولنے کا اعلان کردیا۔

شام کے شہر حلب میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہے۔

بین الاقوامی رضاکار تنظیموں کے مطابق پینتیس ہزار سے زائد افراد ترک سرحد پر موجود ہیں۔

ترکی کی جانب سے شامی مہاجرین کے لئے سرحد بند کردی گئی ہے تاہم مہاجرین کو امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے لیے کوئی متبادل حل فراہم نہ کرسکے یا کسی قسم کی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پرسرحد کھول دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -