تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

حلب کے مہاجرین کیمپوں میں بے بسی کی زندگی گزارنے پرمجبور

شام : حلب سے ہجرت کرکے ادلب کے پناہ گزینوں کیمپوں میں زندگی گزارنے والے مہاجرین کی زندگی سردموسم اور ناکافی سہولیات نے مزید مشکل بنا دی ہے۔

جان کے خوف سے اپنے گھر بار چھوڑ کر دربدر بھٹکتے شام کے مہاجرین بے بسی کی تصویر بن گئے، حلب سے ہجرت کرکے ادلب کے پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، جو ناکافی سہولتوں کے ساتھ سرد موسم کی شدت کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

syria-1

شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں اور بمباری سے جان بچا کر ہجرت کرنے والے مہاجرین کے مسائل میں بارش اور شدید سردی کی وجہ سے مزید اضافہ ہوگیا۔

12


مزید پڑھیں : شامی مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ


مختلف اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں لیکن مہاجرین کی بڑی تعداد کو موسم کی سختیوں سے بچانے اور بچوں کو تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسیع پیمانے پر عالمی اداروں کی مدد کی طلب گار ہے۔

syria-2

اقوام متحدہ کے مطابق پچھلے 5 سال سے جاری شامی خانہ جنگی اب تک 4 لاکھ افراد کی جانیں لے چکی ہے۔

شام اور عراق کے جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد تاریخ میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے اور دنیا نے اس سے قبل کبھی اتنی زیادہ تعداد میں مہاجرین کی میزبانی نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -