تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شامی نوجوان ہیرو بن گیا

انقرہ: ترکی میں آنے والے خطرناک زلزلے میں اپنی جان پر کھیل کر جوڑے کو ریسکیو کرنے والا شامی نوجوان ہیرو بن گیا، طالب علم نے اپنی مدد آپ کے تحت ہاتھوں سے پتھر ہٹا کر ملبے سے شادی شدہ جوڑے کو نکالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک شہر الازک میں زلزلے کے دوران زندگیاں بچانے والا شامی نوجوان کو ہیروقرار دے دیا گیا، محمود العثمان نامی یونیورسٹی طالب علم نے اکیلے ہی ایک جوڑے کو ملبے کے نیچے سے نکالا تھا، بعد ازاں ترک جوڑے نے شامی نوجوان کو اپنا مہمان بنایا۔

خاتون محمود کے گلے لگ کر روپڑی، زلزلے میں زندہ بچ جانے والی ترک خاتون نے بتایا کہ محمود نے اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا ہٹا کر انہیں زندہ باہر نکالا تھا، اس شخص کے بدولت ہمیں نئی زندگی ملی، اس نے وہ کام کر دکھایا جو ریسکیو عملے سے بھی نہیں ہوا۔ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ملبے کے اطراف سے جوڑے کے چیخنے چلانے کی آوازیں آرہی تھیں، مقام کا تعین کرکے میں نے ہاتھوں سے پتھر ہٹانا شروع کیا، پہلے شوہر کو ریسکیو کیا بعد ازاں خاتون کو بھی باحفاظت نکال نکال لیا گیا۔

شامی طالب علم کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر میرا موبائل فون بھی کھو گیا لیکن متاثرین کی زندگی بچانا میرے لیے اہم تھا۔ اور اس جوڑے کو باحفاظت نکال کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔

خیال رہے کہ ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں اب تک 31 افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے بعد حکومت نے امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

Comments

- Advertisement -