تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج مقابلے پاک بھارت میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

عالمی کپ 2021 کا آغاز ہو چکا، کوالیفائنگ مرحلے کے ساتھ ساتھ ٹیموں کے پریکٹس میچز بھی جاری ہیں ایسے ‏
میں بھارت سے پاکستان اور انڈیا کے مقابلے کو منسوخ کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے انعقاد پر دوبارہ غور کیا جائے کیونکہ دونوں ‏ممالک کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور جب تک تعلقات بہتر نہیں ہوتے میچ کے انعقاد پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہ پاک بھارت بارڈرز پر صورت حال کچھ زیادہ اچھی نہیں اور کافی عرصے سے دونوں جانب تناؤ پایا ‏جاتا ہے ایسی صورتحال میں ہمیں حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانا چاہیے۔

پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ‏کے تعلقات خراب ہونے کا سبب بننے والے کسی بھی عمل سے گریز کرنا چاہیے۔

پاکستان سے مقابلہ ہمارے لیے عام میچ جیسا ہے، ویرات کوہلی

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاکرا ایونٹ کے دوسرے میچ میں 24 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستان نے یو اے ای میں گزشتہ 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

رواں ماہ 16اکتوبر کو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 5 میچوں میں شکست کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یو اے ای میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے، یہاں کے حالات ہمارے لیے موزوں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہاں کیسے کھیلتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -