اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ میں رچرڈ النگ ورتھ اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کرس گفانی ٹی وی امپائر ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے شاہد سائکت فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں