ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین آفریدی حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہوکر لوٹے ہیں انہیں ردھم میں آنے کے لیے وقت چاہیے لیکن حارث رؤف بھارتی بیٹرز کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اپنی فارم اور لائن لینتھ کی وجہ سے بھارتی بیٹرز کے لیے مشکل کھڑی کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

آکاش چوپڑا نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ میں ہوشیار رہنا چاہیے کیوں کہ اس بار شاہین کے بجائے حارث رؤف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو مشکل اوورز میں بھیجا جائے گا اور وہ صورتحال تبدیل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں ہے لیکن میچ میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں