میلبرن: ٹی20ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا، آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت 5 رنز سےکامیابی سمیٹ لی، انگلش ٹیم 158 رنز کے تعاقب میں13 اوورز میں 5 وکٹوں پر105 رنز بنا سکی۔
158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
A famous win for Ireland at the MCG ☘️
England came close before the rain came down #IREvENG #T20WorldCup
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 26, 2022
میلبورن میں ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، 1.3اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں پھر بارش ہوئی۔
بعد ازاں میچ دونارہ شروع ہوا، جس میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا، آئرش ٹیم پہلےکھیل کر157 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔
آئر لینڈ کے کپتان بالبرنی 62، لور کان ٹکر34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ لیام لیونگ اسٹون اور مارک ووڈ نے 3،3 وکٹ حاصل کی، آخری 5 اوورز میں آئرش ٹیم کی7 وکٹیں گریں۔
Outstanding bowling comeback helps England restrict Ireland to 157 👊
Will Ireland defend the total?#IREvENG | 📝: https://t.co/WuCy4jxWJS pic.twitter.com/UJMMdjOrwG
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 26, 2022
واضح رہے کہ آج گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس میں انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جب کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔