16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

شہزادہ داؤد اور بیٹے سلمان کی سفر سے قبل کی آخری تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان کی سفر پر روانگی سے قبل تصویر بھی جاری کردی گئی۔

ٹائٹینک کی سیاحت کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت آبدوز نما ٹائٹن میں سفر کرنے والے پاکستان کے بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلمان کی سفر سے قبل کی آخری تصویر سامنے آگئی۔ کو

سامنے آنے والی تصویر میں شہزادہ داؤد اور سلمان واٹر پروف لائف جیکٹ پہنے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے شہزادہ داؤد کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ سفر پر جانے سے پہلے شوہر انتہائی خوش تھے، انہوں نے کہا کہ میں بیٹے کو بھیجنے پر بہت کوش تھی۔

دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق آبدوز ٹائٹن کے مسافر آخری لمحات میں اندھیرے میں موسیقی سنتے رہے, سیاحت پر جانے سے ایک روز پہلے مسافروں کو ہلکی پھلکی غذا کھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن لاپتا ہوگئی تھی جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

ٹائی ٹینک کاملبہ دکھانے کے لیے سیاحوں کو لےجانے والی آبدوز 18 جون کو لاپتا ہوئی تھی، جبکہ 23 جون کو ٹائٹن میں سفر کرنے والے مسافروں کی ہلاکت کا اعلام کیا گیا تھا۔

اوشین گیٹ ایکسپڈیشن نامی کمپنی کی ٹائٹن آبدوز میں 2 پاکستانیوں سمیت 5 افراد سوار تھے،لاپتہ ہونے والے پاکستان اینگرو کے وائس چئیرمین شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ صاحبزادے سلیمان داؤد بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں