اشتہار

کام سے چھٹی لینے پر ملازم کے ساتھ ’مجرم‘ جیسا سلوک، پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جب سے سوشل میڈیا کا دور شروع ہوا ہے، کام کی جگہوں پر ہونے والی نا انصافیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے لوگ سوشل میڈیا کا رخ کر لیتے ہیں، ایسی ایک پوسٹ سامنے آئی تو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ اس نے 8 ماہ میں پہلی بار چھٹی لینی چاہی تو اس کے ساتھ غیر منصفانہ اور ایک ’مجرم‘ جیسا سلوک کیا گیا۔

صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میں نے کمپنی میں شمولیت کے بعد پہلی چھٹی لی اور میرے ساتھ مجرم جیسا رویہ برتا گیا، میری کمپنی کے لوگ مجھ سے خوش نہیں ہیں اور وہ مجھ سے توقع کر رہے تھے کہ میں چھٹی کے دوران بھی کام کی ای میلز چیک کروں گا۔‘‘

- Advertisement -

صارف نے لکھا ’’میں کل سے 1.5 ہفتے کے لیے چھٹیوں پر ہوں، یہ 8 ماہ میں میری پہلی چھٹی ہے، جو نفرت اور بے اعتنائی کی نذر ہو گئی ہے۔‘‘ صارف کا کہنا تھا کہ کمپنی والے چاہتے تھے کہ وہ اپنا لیپ ٹاپ لے کر روزانہ ای میلز چیک کریں، لیکن اس نے بغاوت کر دی اور کہا کہ وہ لیپ ٹاپ تو لے جائیں گے لیکن ای میلز 4-5 دن میں صرف ایک بار چیک کریں گے۔‘‘

First vacation since I joined the company – am treated like a criminal
by u/Tiredworker27 in antiwork

ملازم کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی طرف سے یہ پیش کش فراخ دلانہ تھی لیکن اس کے باوجود اسے غصہ، نفرت اور بے اعتنائی کا نشانہ بنایا گیا، اور کہا گیا کہ ای میلز روزانہ چیک کروں۔

اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے بتایا کہ اس نے پچھلے سال نوکری چھوڑ دی تھی کیوں کہ جب وہ ملک سے باہر چھٹیوں پر تھا تو کمپنی کی جانب سے انھیں دن میں تقریباً 10 بار کال کی گئی اور ہراساں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں