اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر طلال چوہدری کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر جاری کردہ وائٹ پیپر پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وائٹ پیپر سے کی تاریخی دھاندلی کے سیاہ کرتوت سفید نہیں ہوں گے، وائٹ پیپر بنی گالہ کے غیرقانونی محل پر چھاپیں، وائٹ پیپر 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی پر بھی چھاپیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ وائٹ پیپر اس لیے چھاپ رہے ہیں کہ کے پی میں جیت کر حکومت بنالی؟ خیبرپختونخوا میں الیکشن کیا بشریٰ بی بی نے کروائے ہیں؟ جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے کس منہ سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں؟

- Advertisement -

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ٹریبونلز میں ثبوت پیش نہ کرسکے اور اخباری تراشوں سے وائٹ پیپر کرنے چلے ہیں۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کے خلاف ہائیکورٹ میں تراشے لے کر گئے تھے ان کے خلاف ہائیکورٹ پہلے ہی وائٹ پیپر جاری کرچکی ہے، عدالت سے ڈانٹ کھاکر اب وائٹ پیپر لانے چلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت پھر چل پڑی ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے، پی ٹی آئی کا مقصد صرف انتشار، فساد اور افرا تفری پیدا کرنا ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لیڈروں کو اڈیالہ سے چابی ملتی ہے جس پر وہ باہر تماشہ کرتے ہیں، یہ مذاکرات کے بہانے این آر او مانگ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں