تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آج ہوگی

ٹیکساس : ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال شدید بیمار رہنے کے بعد آج امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں انتقال کرگئے، طلعت اقبال کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم اہلِ خانہ نے اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

اداکار طلعت اقبال عرصۂ دراز سے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے، وہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج اور مصنوعی تنفص پر تھے۔

کچھ روز قبل طلعت اقبال کو جواں سالہ بیٹی سارہ کے حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر جانے کے بعد شدید صدمہ لاحق ہوا اور ان کو ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے۔ ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے مصنوعی تنفس کے ذریعے اداکار طلعت اقبال کی جان بچانے کی کوششیں جاری تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور بے ہوشی کے دوران ہی انتقال کرگئے۔

طلعت اقبال نے 1968 میں شوبز میں کام شروع کیا تھا، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی، انہوں نے اپنے وقت کی تمام اداکاراؤں روحی بانو، شبنم، بابرہ شریف، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بیٹی کے انتقال کا صدمہ، طلعت اقبال کی طبیعت شدید ناساز

مرحوم طلعت اقبال کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ڈیلس میں واقع مسجد الرحمٰن اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ریسٹ لینڈ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -