تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نئی افغان حکومت کا سربراہ کون ہوگا؟

کابل: برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالبان کے شریک بانی اور سیاسی دفتر کے سربراہ ملا بردار نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملا بردار نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے، واضح رہے کہ طالبان کی نئی حکومت کا اعلان آئندہ ہفتے تک موخر کیا گیا ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کا اعلان جو پہلے آج ہونا تھا اسے اب آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے۔

طالبان ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا برادر کی زیر قیادت نئی حکومت میں طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی کو بھی اہم عہدے دیے جائیں گے۔

طالبان کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’تمام اعلیٰ رہنما کابل پہنچ چکے ہیں جہاں نئی حکومت کے اعلان کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔‘

طالبان کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ’طالبان کے امیر ہبت اللہ اخونزادہ مذہبی معاملات اور اسلام کے دائرے میں گورننس پر توجہ دیں گے۔‘

افغان طالبان جنہوں نے 15 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کابل پر قبضہ کر لیا تھا، کو وادی پنجشیر میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں شدید لڑائی اور جانی نقصان کے بعد جنگ ختم ہوگئی ہے۔

طالبان نے اتفاق رائے سے حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن مسلح تنظیم کے قریب ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اب بننے والی عبوری حکومت صرف اور صرف طالبان کے ارکان پر مشتمل ہوگی۔

طالبان کے قریب اس ذریعے نے مزید کہا کہ چھ سے آٹھ مہینوں میں ایک لویہ جرگہ بھی متوقع ہے جس میں آئین اور مستقبل کی حکومت کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کے لیے عمائدین اور افغان معاشرے کے تمام نمائندوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -