تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طالبان رہنماؤں کی امریکی اعلیٰ عہدیدار سے مذاکرات

دوحہ: قطری دارالحکومت دوحہ میں طالبان رہنماؤں نے امریکا کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی اور افغان جنگ سے متعلق مذاکرات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان جنگ سے متعلق مذاکرات کے لیے دوحہ میں طالبان رہنماؤں نے امریکی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے مذاکرات کی تصدیق کردی، عالمی منظر نامے پر اس ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

امريکی سفير زلمے خلیل زاد کا قطر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شورش زدہ ملک افغانستان ميں قيام امن کے ليے تمام فريقوں سے بات چيت کر رہے ہيں، جن ميں مختلف گروپ شامل ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امن اور مفاہمت کا بہترين موقع ہے، افغان معاملات میں بہتری چاہتے ہیں۔

افغانستان: طالبان کا پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت امن کی خواہاں ہے، طالبان بھی يہ تسليم کر چکے ہيں کہ ان کے مقاصد کا حصول عسکری راستے سے ممکن نہيں اور اب وہ يہ ديکھا چاہيں گے کہ مذاکرات کے ذريعے کون کون سے مسائل حل ہو سکتے ہيں۔

خیال رہے کہ ایک جانب خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں تو دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں اپنے حملے جارے رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے شمال مغربی صوبے بادغیس میں طالبان کے ایک چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -