ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

تماشہ ٹو میں دانش مقصود آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں تماشہ ٹو میں دانش مقصود آبدیدہ ہوگئے۔

رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں فیضان شیخ، امبر خان، عروبہ مزا، مچل ممتاز، زینب رانا، علی سکندر، عدنان حسین، دانش مقصود، نتاشہ علی، نیہا خان، ندا فردوس خان، رانا آصف، عمر شہزاد، جنید جمشید نیازی شریک ہیں۔

تماشہ ٹو کی میزبانی کے فرائض معروف اداکار عدنان صدیقی (بادشاہ) انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دانش مقصود آبدیدہ ہوگئے، دانش سے بادشاہ کہتے ہیں کہ ’اپنے نصیب انسان خود بناتا ہے یہ آپ نے ہی کہا تھا، راشن چوری نہ ہونے کی ذمہ داری لیں یا پھر گھرجاکر بھوکے سوئیں۔‘

دانش مقصود کہتے ہیں کہ ’میں یہ ذمہ داری نہیں لے سکتا، وہ یہ کہہ کر چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ معاف کرنا سب بھوکے رہیں گے۔‘

جنید جمشید نیازی انہیں اپنے پاس بلا کر کہتے ہیں کہ معافی مانگنے کی کیا بات ہے آپ کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو وہ یہی کرتا، سب نے گیم کھیلی ہے سب ہارے ہیں آپ اکیلے یہاں پر نہیں ہارے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ آپ پھر کیوں ذمہ داری لیں گے کسی کی یہ سن کر دانش مقصود رونے لگ جاتے ہیں پھر انہیں سب چپ کروانے لگ جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں