تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بزرگ کے پیٹ‌ سے 60 فٹ لمبا کیڑا برآمد، 28 انڈے اندر موجود

بنکاک: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا برآمد ہوا جبکہ اندر 28 انڈے بھی موجود ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے مغربی صوبے نونگ کھائی سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ بزرگ کو مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت تھی۔

مذکورہ مریض پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتا پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کے چند ضروری ٹیسٹ کیے اور نمونے حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا۔  جب رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کئی فٹ لمبا کیڑا اور 28 انڈے موجود ہیں۔

ڈاکٹرز نے رپورٹس دیکھنے کے بعد مریض کو مخصوص ادویات دیں جس کے اگلے روز اُس کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا باہر نکلا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض نے کیڑے زدہ گوشت کھایا تھا جس کے اندر ٹیپ وارم کے انڈے موجود تھے، اسی وجہ سے اُس کے پیٹ میں ایک انڈہ نشو و نما کے بعد پھٹا اور پھر کیڑے کی پیدائش ہوئی جس نے پیٹ میں طویل عرصہ گزارا۔

ڈاکٹرز نے مریض کو ہدایت کی کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کرے اور بالخصوص گوشت کھانے کی عادت کو ترک کرتے ہوئے کچھ روز کے لیے کھانے کے اوقات تبدیل کرے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ گزشتہ پچاس سالوں کے دوران طویل القامت ٹیپ وارم نکلنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

Comments

- Advertisement -