تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کا ٹارگٹ کلر گرفتار، واردات کی فوٹیج

کراچی: پریڈی کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہو گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اورپولیس نے پریڈی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ کے سپاہی بلال کی شہادت سمیت بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کا ٹارگٹ کلر جنید بلوچ کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2016 میں لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ میں شامل ہو کر گینگسٹر نوید عرف کپی اور وسیم جوجی کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا، 9 ستمبر 2023 کو ملزم نے اپنے ساتھی عامر عرف موٹا کے ہمراہ کراچی کیپری سینما کے قریب کوسٹ گارڈ کے سپاہی بلال سے موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر اسے شہید کر دیا تھا، اس واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

15 ستمبر 2023 کو تھارو لین سولجر بازار گینگ وار کمانڈر جمیل چھانگا کے حکم پر بھتہ نہ دینے پر چوکیدار کی ٹارگٹ کلنگ کی جس میں ملزم کے ساتھ نوید عرف کپی، نوروز اور علی عرف ڈاڈا بھی ہمراہ تھے۔

ملزم جنید بلوچ کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ پرانا گولیمار سے ماہانہ بھتہ وصولی کرتا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق جنید بلوچ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور ملزم کو مع اسلحہ کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -