تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘بے ذائقہ کینڈی’ کس ملک میں متعارف کرائی گئی؟

ٹوکیو: جاپانی ریٹیل اسٹورز چین لاؤسن نے حیرت انگیز ‘کینڈی’ متعارف کرادی ہے، جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

عمومی طور پر ہم جو کینڈیز کھاتے ہیں وہ میٹھی، نمکین اور مصالحے دار ذائقے کی حامل ہوتی ہیں، لیکن اب بے ذائقہ کینڈی بھی ملنے لگی ہیں۔

جی ہاں حیران نہ ہوں!،جاپانی ریٹیل اسٹورز چین لاؤسن نے حال ہی میں ایک حیرت انگیز پروڈکٹ بے ذائقہ کینڈی متعارف کروائی ہے، جسے چبانے سے خالی پن کا احساس ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے کچھ بھی نہیں کھایا۔

اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچا کہ ایسی پروڈکت کو آزمایا جائے جس کا کوئی ذائقہ نہ ہو، اس مقصد کے لیے انہوں نے آجینو شینائی کو پیش کیا (جو ایک بے ذائقہ کینڈی ہے)۔

آپ میں کئی صارفین کو جان کر حیرت ہوگی کہ جاپان میں مارکیٹیڈ فلیور کی کمی ہو تو لوگ اعتراض کرنے لگتے ہیں۔

 لاؤسن انتظامیہ کے مطابق آجینو شینائی میں صرف دو اجزا شامل ہوتے ہیں، جن میں چینی کے متبادل کے طور پر پولی ڈیکسٹروز اور آرگینک شوگر کا متبادل ایرایتھریٹول شامل ہیں۔

بے ذائقہ کینڈی کے ایک بیگ کی قیمت 189 ین ہے، جس میں کینڈی کے سات ٹکڑے ہیں۔اس حیرت انگیز پروڈکٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -