تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’سرفراز کو بائے بائے کہہ دیا، رضوان سے رنز بنوائے گئے‘

کراچی: سابق کرکٹر توصیف احمد نے رضوان کی حالیہ کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ محمد رضوان نے رنز بنائے نہیں ہیں بلکہ انہیں موقع دے کر رنز بنوائے گئے ہیں۔

ایشیا کپ جیتنے سے متعلق توصیف احمد نے کہا کہ ٹیم شاہین آفریدی پر انحصار نہیں کررہی ٹیم میں اور بھی بولرز بھی موجود ہیں شاہنواز دہانی کو انہوں نے کیا مٹھائیاں کھلانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں رضوان کی کیا کارکردگی تھی جب آپ اس کو کھلائے جائیں گے تو وہ کسی نہ کسی میچ میں رنز کرے گا ہی جبکہ سرفراز کو آپ نے بائے بائے کہہ دیا۔

توصیف احمد نے کہا کہ ہم بھارت کو ہرا سکتے ہیں وہ بھی ہم سے ڈرے ہوئے ہوں گے لیکن بھارت کے جیتنے کے چانس 60 اور پاکستان کے 40 فیصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پسند نہ پسند پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے یہ ہوتا آرہا ہے میں ویسٹ انڈیز میں انجرڈ ہوا تو ملک واپس بھیج دیا گیا تھا جبکہ دوسروں کو علاج کے لیے انگلینڈ بھیج دیا جاتا ہے۔

شاہین آفریدی کی انجری سے متعلق انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ان فٹ ہوجائے اس سے پہلے انہیں آرام دینا چاہیے ہم نے پہلے بھی بولا لیکن کھلاڑی خود بھی نہیں چاہتا ہے کہ وہ آرام کرے نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

Comments

- Advertisement -