بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

توکلنا ایپ انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : توکلنا ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نیاورژن ڈاوٗن لوڈ کرنا ضروری ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس روک تھام کے سلسلے میں موبائل پر توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے لیکن اب توکلنا ایپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں نیا ورژن ڈاوٗن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ نیا ورژن 2.6.3 ایپل اسٹور، گوگل پلے اور ایپ گیلری سے ڈاوٗن لوڈ کیا جاسکتا ہے، جن صارفین نے یہ ورژن اسٹال نہیں کیا وہ توکلنا کی خدمات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس سے قبل توکلنا ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے خدشات کو دور کرنے کےلیے بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ توکلنا ایپ کا اقامے کی مدت یا خاتمے سے کوئی تعلق نہیں، لہذا جن صارفین کا اقامہ ختم ہوچکا ہے وہ بھی توکلنا میں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ توکلنا ایپ موبائل صارفین کو کورونا کے حوالے سے متعدد خدمات کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں کی سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں