اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس، این جی او نے پارلیمنٹیرینز، افسران کو پکنک پر مدعو کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیمیں ملکی معاشی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے لگیں، ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے بجٹ سے قبل پارلیمنٹیرینز اور افسران کے لیے پکنک کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز کے حوالے سے ایک این جی او نے پارلیمنٹیرینز اور افسران کو پکنک پر مدعو کر لیا ہے، این جی او کا سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز سے متعلق دو روزہ پروگرام مری میں ہوگا۔

اسپارک نامی این جی او نے پارلیمنٹیرینز اور افسران کو مری کے لگژری ہوٹل میں ٹہرانے کا انتظام کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کو ٹوبیکو ٹیکسیشن پالیسی ڈائیلاگ کے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کو ٹوبیکو پالیسی ڈائیلاگ کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق این جی او نے ٹوبیکو پالیسی ڈائیلاگ میں وفاقی سیکریٹری صحت کو بھی مدعو کیا ہے، پالیسی ڈائیلاگ کے شرکا کو ٹوبیکو سیکٹر سے متعلق بریفنگ دے گی، اور ٹوبیکو ٹیکسز بڑھانے پر قائل کرے گی۔

پالیسی ڈائیلاگز میں پارلیمنٹیرینز، وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے ٹوبیکو ٹیکسز بڑھانے کی اپیل بھی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں