آئندہ مالی سال میں مزید ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔ آئندہ مالی سال 17-2016 میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف رواں سال سے 16 فیصد زائد ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3100 ارب روپے رکھا گیا تھا تاہم آئندہ سال اس کو بڑھا کر 3600 ارب کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق موجودہ دورِحکومت میں ٹیکس وصولیوں میں 52 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ٹیکس ریٹ میں اضافے اور نئے ٹیکس لگائے بغیر ممکن نہیں ہے۔
- Advertisement -
آئندہ مالی سال میں مزید 100 ارب روپے کی ٹیکس مراعات بھی ختم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے ای فائلنگ کو بھی مزید آسان بنانے کے لیے آئندہ مالی سال سے نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔