تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا ترک قوم کو دھمکانا چھوڑ دے، رجب طیب اردگان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ترکی دھاتوں کی در آمد پر صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس دگنا کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس طرح ترک قوم کو دھمکانا چھوڑ دے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر اردگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کو مخاطب کیا ’آپ ترک قوم کے ساتھ دھمکی آمیز زبان میں بات نہیں کر سکتے۔ میں ایک بار پھر امریکیوں سے کہتا ہوں کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ آپ نے ایک اہم نیٹو اتحادی کی جگہ ایک پادری کو چُن لیا ہے۔‘

رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں امریکہ کو تنبیہہ کی کہ اگر اس نے غیر مہذب اور یک طرفہ رجحانات کو نہ بدلا تو وہ نئے دوست تلاش کر لیں گے، خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ترکی سٹیل اور ایلومینیم پر محصول دگنا کر دیا ہے۔

ترک صدر نے امریکی پادری اینڈریو برنسن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس معاملے پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جو افسوس ناک امر ہے، وہ ایک اہم اتحادی پر ایک پادری کو فوقیت دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی پادری ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہے، دوسری طرف دونوں ممالک میں جلاوطن ترک رہنما فتح اللہ گولن کے معاملے پر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، ترکی کا مطالبہ ہے فتح اللہ کو ان کے حوالے کیا جائے، ان پر 2016 میں بغاوت کو منظم کرنے کا الزام ہے۔

رجب طیب اردگان نے ترکی میں سزائے موت کی بحالی کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس دگنا کر دیا ہے جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

صدر اردگان نے مزید کہا کہ وہ امریکا کی طرف سے ٹیرف میں اضافے کے خلاف قدم اٹھائیں گے، لیرا کی قدر میں کمی اس مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت غیر ملکی طاقتیں کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -