جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

چائے بیچ کرگھرکا خرچ اٹھانے والی لاہورکی باہمت خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کی باہمت اور محنت کش خواتین تقریباً ہر شعبہ میں کام کررہی ہیں، بات عورت یا مرد ہونے کی نہیں بلکہ صرف ہمت کی ہے۔

ایک ایسی ہی مثال لاہور کی رہائشی محنت کش اور باہمت خاتون کی بھی ہے، جو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے بھرے بازار میں چائے بیچ رہی ہیں۔

حوصلے بلند ہوں تو زمانے کے نشیب وفراز بھی امید کا دامن چھوڑنے نہیں دیتے اورجب رزق حلال کمانے کی ٹھان لی جائے تو کوئی بھی چیز راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے نمائندے احمد کھوکھر کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے بستامی روڈ پر چائے کا ڈھابہ انتیس سالہ خاتون کنول چلاتی ہیں۔

کنول نہ صرف دکان پر آنے والے گاہکوں کو چائے بناکر دیتی ہٰیں بلکہ آڈر ملنے پر قریبی دکانوں تک چائے کی پیالیاں پہنچا کر بھی آتی ہیں، کنول کے ڈھابے پر چائے پینے کے لئے آنے والے گاہک بھی کنول بی بی کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کئے بنا نہیں رہ پاتے۔

محنت کے جذبے سے سرشار یہ سفید پوش خاتون اس چھوٹے سے ڈھابے پرچائے بنا کر اپنے بیمار خاوند کے علاج اور تین بیٹوں کی پرورش کی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آخری اسٹیشن، مختلف مشکلات سے نبرد آزما خواتین کی کہانیاں

واضح رہے کہ پاکستان میں بے شمار خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں، ذاتی کاروبار، دفاتر میں ملازمت،  پولیس اور پاک فوج میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی خواتین پائلٹ بھی ہیں جبکہ انتہائی ہمت اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک خاتون نے کے ٹوکی چوٹی بھی سر کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والی خواتین کرکٹرز


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

اہم ترین

مزید خبریں