اشتہار

ٹیچر کے تشدد سے 7 سالہ طالب علم کی موت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں نجی اسکول میں زیرِ تعلیم 7 سالہ بچہ اپنے ٹیچر کے ہاتھوں تشدد کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 سالہ آدتیہ کمار کو ٹیچر نے لاٹھی سے اتنا مارا کہ وہ بے ہوش ہوگیا لیکن ظالم استاد کو پھر بھی معصوم پر ترس نہیں آیا اور وہ اسے مارتا رہا یہاں تک اس کی موت ہوگئی۔

اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر آدتیہ کمار کو قریبی کلینک منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

- Advertisement -

آدتیہ کمار کے لواحقین کو اطلاع دی گئی کہ آپ کا بچہ بے ہوش ہوگیا جس پر وہ فوری کلینک پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ بتایا۔

لواحقین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ آدتیہ کمار کی موت مار پیٹ کی وجہ سے ہوئی۔

اسکول کا ڈائریکٹر فرار ہے جس کی تلاش پولیس نے شروع کر دی۔ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےبھیج دی گئی جس کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں