ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ، قومی ٹیم کل سے تیاریاں شروع کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع ہوگا جو کہ 16 اگست تک جاری رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کیلئے قومی ٹیم کاکیمپ 14 سے16 اگست تک ہوگا کیمپ میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ کرکٹر سلمان علی آغا اور سعود شکیل بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے جبکہ حارث رؤف، محمد رضوان، طیب طاہر اور شاہین آفریدی 16 اگست کو کیپ جوائن کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی ہمبنٹوٹا میں ٹیم کو جوائن کریں گے، پی سی بی نے کیمپ کے لئے 8 اضافی کھلاڑیوں کو بھی بلایا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مختصر کیمپ کے بعد 17 اگست کو سری لنکا کیلئے روانہ ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں