تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی ایم ایف نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس مہنگی کرنے پر مجبور کر دیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے جس میں پاکستان کو پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس مہنگی کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکنیکل مذاکرات کے بعد پیٹرول پر سیلز ٹیکس لانے اور لیوی بڑھائے جانے کا امکان ہے اور ساتھ ہی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پیٹرول مزید مہنگا بھی کیا جا سکتا ہے۔ مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل پر بھی سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔

تکینکی مذاکرات میں بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے بات چیت ہوئی اور معاشی استحکام کے لیے اہم زیرِ بحث رہے۔ اس دوران بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

متعلقہ: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گھٹنے ٹیک دیے

اس کے علاوہ حکومت نے بجٹ اخراجات میں 611 ارب روپے کمی اور سبسڈیز محدود کرنے کا پلان پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سبسڈیز میں 340 ارب روپے کمی پر تیار ہوگئی۔

آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا۔ مذاکرات میں مختلف سیکٹرز کے لیے سیلز ٹیکس کی رعایتی شرح ختم کرنے پر غور کیا گیا جس کے بعد سیلز ٹیکس کی لگ بھگ 110 ارب کی رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام تر مشکل اقدامات کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

رپورٹ: شعیب نظامی

Comments

- Advertisement -