تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شارجہ: رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے کثیر المنزلہ عمارت کے 15 ویں فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں رات بھر آن لائن گیمز کھیل کر ڈپریشن کا شکار ہونے والے 14 سالہ یوکرائنی لڑکے نے کثیر المنزلہ عمارت کے 15 ویں فلور کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لڑکے کے دادا نے موت کی وجہ ویڈیو گیمز کو قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکا دو روز قبل ہی چھٹیاں گزارنے اپنے دادا کے گھر پہنچا تھا جبکہ اہل خانہ بھی اس کے بدلتے ہوئے روئیے کی وجہ سے پریشان تھے۔

لڑکے کے دادا کا کہنا ہے کہ وہ نوٹس کررہے تھے کہ وہ اپنے ساتھ کپڑے بھی نہیں لایا تھا اور اس کے ہاتھ میں ہر وقت اسمارٹ فون موجود رہتا تھا جس پر وہ گیمز کھیلنے میں مصروف رہتا تھا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ واقعے سے پہلے پریشان تھا اور اس کی خودکشی کی وجہ ویڈیو گیمز کھیل کر ڈپریشن کا شکار ہونا ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے، پولیس نے دروازے پر دستک دی اور بتایا گیا کہ گھر کی کھڑکی سے ایک لڑکے نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، یوکرائنی لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر تھا جبکہ ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -