تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آن لائن کلاسز: غربت کی وجہ سے انٹرنیٹ نا لگاسکنے والی طالبہ نے خودکشی کرلی

نئی دہلی : غربت کے باعث گھر میں انٹرنیٹ لگوانے سے قاصر اسکول طالبہ نے خودکشی کرلی، طالبہ انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پریشان تھی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح بھارتی حکومت نے بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کا پھیلاو روکنے کےلیے ملک بھر میں گزشتہ دوماہ کے زائد عرصے سے لاک ڈاون کیا ہوا ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں۔

لاک ڈاون کے دوران تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تاہم اکثر طالب علم ایسے ہیں جو غربت کے باعث آن لائن کلاسز میں شرکت کرنے سے عاری ہیں کیونکہ یا تو ان کے پاس اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ و کمپیوٹر نہیں ہیں یا وہ انٹرنیٹ کاخرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسکول طالبہ گھر میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں شرکت نہیں کرپارہی تھی، تعلیم کا حرج طالبہ کو انتہائی پریشان کررہا تھا جس کے باعث اس نے خود کو آگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کی جھلسی ہوئی لاش اور آتش گیر محلول کا ڈبہ  اگلی صبح گھر کے قریب سےملا۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ بیماری کے باعث ملازمت سے فارغ ہوگیا تھا اب کئی روز سے ملازمت تلاش کررہا ہوں، بیٹی نے گھر میں انٹرنیٹ لگانے کا کہا لیکن انٹرنیٹ کی سہولت فراہم نہیں کرسکا تو بیٹی نے ٹی وی ٹھیک کروانے کا کہاتاکہ کلاسز میں شرکت کرسکے لیکن غربت کے باعث ٹی وی بھی ٹھیک نہیں کرواسکا۔

اسکول طالبہ کی موت کے بعد ریاست بھر میں طلبہ کی جانب سے برابری کے حقوق نہ ملنے پراحتجاج کیا جارہا ہے کیونکہ کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران ملک بھر میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے لیکن ہر طالبعلم آن لائن کلاسز میں شریک نہیں ہوسکتا۔

Comments

- Advertisement -