اشتہار

دانتوں نے 15 سال سے مفرور ملزم کو جیل پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 15 سال سے مفرور ملزم کو اس کے دانتوں نے پکڑوا دیا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار اشوبا جدیجا شناخت بدل کر غائب تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو 15 سال سے مفرور اور شناخت بدل بدل کر غائب ہوتا رہا تھا۔ 38 سالہ پراون اشوبا جدیجا کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔

راون اشوبا کو اس کے منہ میں لگے سونے کے دو دانتوں سے شناخت کیا گیا جس کے بعد پولیس نے اس کو دھر لیا۔ مالی گھپلے میں مطلوب اشوبا گرفتاری کے وقت بھی خود کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کا ایجنٹ ظاہر کرکے فراڈ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

- Advertisement -

ملزم کپڑے کے ایک اسٹور پر بطور سیلز مین کام کرتا تھا جہاں اس نے 2007 میں اپنے مالک سے غبن کیا تھا۔

ممبئی پولیس کے ایک آفیسر کے مطابق اسٹور مالک نے اسے ایک اور تاجر سے 40 ہزار انڈین روپے وصول کرنے بھیجا تو اس نے وہ رقم وصول کرنے کے بعد مالک سے یہ بہانہ بنایا کہ رقم سے بھرا ہوا تھیلا ٹوائلیٹ سے چوری ہوگیا ہے۔ بعد ازاں تحقیقات کے بعد پتا چلا تھا کہ وہ رقم چوری نہیں ہوئی تھی بلکہ پراوِن اشوبا نے اپنے پاس رکھ لی تھی۔

پولیس نے اس وقت اسے گرفتار کرلیا تھا تاہم گرفتاری کے چند دن بعد اس نے ضمانت حاصل کرلی تھی اور ضمانت پر رہائی کے بعد وہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ممبئی مفرور ہوگیا تھا جس کے بعد عدالت نے اسے مفرور قرار دے دیا تھا۔

عدالت سے مفرور قرار دیے جانے کے بعد ملزم کی گرفتاری سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے ممبئی پولیس نے بتایا کہ چند دن قبل پولیس نے دوبارہ اس کی تلاش شروع کی۔ اس دوران پراوِن اشوبا کے پرانے ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔‘

پولیس کے مطابق اس نے کئی روپ اور نام دھار رکھے تھے اور اس کی پہچان تین ناموں پراوِن اشوبا جدیجا، پراوِن سنگھ اور پرادیپ سنگھ سے ہوئی۔

اس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ پراوِن گجرات کے ضلع کَچھ کے ایک گاؤں سبھرائی میں چھپا ہوا ہے۔ پھر پولیس نے لائف انشورنس ایجنٹس کا بھیس بدل کر پراوِن کو ممبئی بلایا اور اسے سونے کے دانتوں سے پہچان کر گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں