اشتہار

تحریک انصاف نے مینارِپاکستان جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے مینارِپاکستان پر اعلان کر دہ جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی۔

تحریک انصاف کا مینارِپاکستان پر جلسہ اب ہفتہ 25 مارچ کو ہو گا۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرکے رہنماوں، عہدیداروں اور کارکنوں کو تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مینارپاکستان جلسہ 22 مارچ کے بجائے 23 مارچ کو کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مرکزی صدر پرویزالٰہی کی ملاقات میں جلسےکی تاریخ پر مشاورت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

جلسے کی نئی تاریخ کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی ضلعی انتظامیہ کو اجازت کے لیے نئی درخواست دے گی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں