تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

باپ کی جگہ ملازمت لینے کے خواہشمند بیٹے نے والد کو قتل کردیا

نئی دہلی : سن کوٹے پر ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند بیٹے نے باپ کو بے دردی سے قتل کردیا، والد کو قتل کرنے میں ماں اور چھوٹے بیٹے نے بھی بھائی کا ساتھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باپ کے قتل کی دل دہلا دینے والی یہ واردات 26 مئی کو  بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک گاوٗں میں پیش آئی، جہاں جوان بیٹے نے باپ کی جگہ ملازمت حاصل کرنے کی خاطر 55 سالہ باپ کو ہی قتل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ جوان بیٹے نے اپنی واردات میں اپنی ماں اور چھوٹے بھائی کو شریک کیا تھا اور ان کی رضامندی کے بعد رات کو سوتے ہوئے باپ کو تولیہ کےذریعے قتل کردیا۔

اگلی صبح رشتہ داروں اور اہل محلہ کو جمع کرکے قتل کو طبی موت بتاکر جلدی جلدی آخری رسومات ادا کرنے کی کوشش کی تاکہ جلد ملازمت حاصل کی جاسکے۔ ملزمان نے عزیز و اقارب سے کہا کہ ان کا والد رات کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مرگیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو ماں بیٹوں کی حرکتوں اور بیان پر شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے لاش کو پورسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا، پورسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ مقتول کو تولیہ کی مدد سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے میں پولیس دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ماں اب تک فرار ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف انڈین پینل کوڈ دفعہ 302 کے تحت قتل، 120 بی کے تحت سازش، 201 کے تحت غلط معلومات دینے اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مقتول سرکاری ادارے کا ملازم تھا، جہاں باپ کی موت کے بعد وارث کو ملازمت دی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -