تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان کشیدگی، بات چیت خطرے میں پڑگئی

کابل: افغانستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد افغان قیادت اور طالبان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور فریقین کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر بھی سوالات اٹھ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد فریقین کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں اور بات چیت خطرے میں پڑگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملوں کا الزام حکومت نے طالبان پر عائد کیا جبکہ جنگجوؤں نے مذکورہ حملوں کی تردید کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان: جنازے میں خودکش حملہ، 25 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

طالبان نے دھمکی دی ہے کہ وہ حکومتی افواج کے کسی بھی اقدام کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس کے بعد ایک "تیز جنگ اور اس کے نتائج” کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ فریقین کے درمیان انٹرا افغان مذاکرات متوقع تھے لیکن حالیہ حملوں نے بات چیت پر سوالہ نشان اٹھا دیا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حال میں افغان حکومت اور طالبان ایک میز پر نہیں بیٹھیں گے۔

Comments

- Advertisement -