تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دوران سفر موبائل استعمال کرنے کا بھیانک انجام! سائیکل سوار کی ویڈیو وائرل

اکثر آپ نے سڑک پر سفر کرتے ہوئے ’دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں‘ کا بورڈ دیکھا ہوگا جس کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ بنانا ہوتا ہے۔

شاہراہوں پر لگے انتباہی بورڈ اور نشانات کے باوجود سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات موبائل کا بے دریغ استعمال کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے ایک منفرد حادثہ امریکا میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سائیکل سوار موبائل استعمال کرتے ہوئے سائیکل چلارہا ہے اور اس بات سے بلکل بے خبر ہے کہ آگے گاڑی کھڑی ہے۔

موبائل میں مگن سائیکل سوار بے دھیانی میں گاڑی سے جاٹکرایا اور پھر جلدی جلدی اٹھ کر اپنا منہ اور کندھے دباتے ہوئے اردگرد دیکھنے لگا کہ کسی اسے سامنے کھڑی گاڑی سے ٹکراتے ہوئے نہیں دیکھا۔

لیکن اس کی ویڈیو بن چکی تھی، سائیکل وار کے ساتھ پیش آئے حادثے کی ویڈیو امریکی بیس بال کھلاڑی ریکس چیمپئن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’سائیکل چلاتے وقت موبائل سے پیغامات مت بھیجیں‘ کے کیپشن کےساتھ شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -